قلات: (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ملکی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر وار کرنےکے مترادف ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اورامین نہیں رہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔