Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت و اسرائیل سے ملنے والی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، عمران خان جھوٹا، کرپٹ اور بے ایمان ثابت ہوا، سعید غنی

    By Khabrain Newsاگست 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ تم اس ملک کے اداروں کو خراب کرو، عمران خان کو اس ملک کے معاشرے کو تباہ کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا اور اس نے اس ٹاسک کو بخوبی انجام دیا، شہباز گل نے آغاز نہیں کیا، یہ اسی تسلسل کا حصہ ہے جو عمران خان گزشتہ کتنے ماہ سے کر رہا ہے۔
    پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھتا ہوں الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ادھورا ہے کیونکہ فیصلہ 2011 تک کے دیئے گئے شواہد کی روشنی میں آیا جب کہ اب 2022 ہے۔
    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کو 2013 سے 2022 تک ملنے والی فنڈنگ کی بھی تحقیقات کی جائیں، بھارت و اسرائیل سے ملنے والی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، عارف نقوی کے فنڈز کا معاملہ کوئی معمولی جرم تو نہیں ہے، عمران خان نے بیرونی فنڈنگ لی ہے جو پاکستان کے قانون کے مطابق جرم ہے، کوئی سیاسی جماعت کسی کمپنی سے پیسے نہیں لے سکتی، عمران خان نے ملکی اور بیرون ملک کمپنیوں سے فنڈ زلئے، عمران خان جھوٹا، کرپٹ اور بے ایمان ثابت ہوا ہے۔
    صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان تمام اداروں کو اکساتے اور ڈراتے رہے، تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، کامیاب ہونے پر پاکستان اور دنیا بھر میں مظاہرے کروائے گئے، مظاہروں کے ذریعے اداروں کی تذلیل کی گئی۔
    پی پی کراچی کے صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہر انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ہروایا گیا، اداروں کو دیر سے احساس ہوا کہ اس عمل کو روکنا ہو گا، پاک فوج کے افسران ریلیف کے کام کرتے ہوئے شہید ہوئے، پوری قوم اس سانحے پر یکجا تھی لیکن عمرانی ٹولے کے لوگوں نے اس موقع پر بھی سوشل میڈیا پر جو کیا وہ سب نے دیکھا۔
    سعید غنی نے کہا کہ ہر جماعت کیلئے ایک حد مقرر ہے، یہ خود کو اس سب سے ماورا سمجھتے ہیں، یہ سب کو ڈرا کر زیر اثر لانا چاہتے ہیں، فرح خان بھاگی تو عمران خان کے علاوہ کسی نے اس کا دفاع نہیں کیا، دوسرے پر الزام لگے تو فرح خان کو باہر بھگا دیا۔
    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور تم یہاں لوگوں پرالزام لگاتے ہو، جس آدمی کو مذہب کا نہیں معلوم وہ مذہب کا چیئرمین بن کر بیٹھا ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، عمران خان ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، چار برسوں سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام تھی تو ذمہ دار یہ خود ہی تھے۔
    سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بھارت کی مثالیں دے کر مودی کی مہم چلاتے ہیں اور اپنی تقاریر میں عوام کو اداروں کے خلاف اکساتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.