تازہ تر ین

خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ مسئلہ صوبائی نہیں قومی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کی موجودگی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سے سرد مہری کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے، خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات اوردیر میں طالبان کے خلاف جلوس نکالے گئے ہیں، طالبان کا مسئلہ صوبائی نہیں قومی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain