تازہ تر ین

کون سی بڑی پارٹی، کیسی بڑی پارٹی؟ جعلی مینڈیٹ تھا تمہارا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کیسا لیڈر ہے جو میڈیا سے بھی چھپتا پھر رہا ہے؟ عمران خان میں جرات ہے تو آزاد میڈیا کے سامنے آکر بات کریں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کون سی بڑی پارٹی، کیسی بڑی پارٹی؟ جعلی مینڈیٹ تھا تمہارا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوتے پر وطن دشمن بیانیہ اختیار کیا، عمران خان بتائیں کہ عارف نقوی کے ذریعے کتنے ارب کی منی لانڈرنگ کی؟
پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ بیرونی ممالک سے فنڈنگ تمہاری ہوئی تو تمہارے خلاف سازش کون کرے گا؟
فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاست 2014 سے 2018 تک عمران خان کی فنڈنگ کی تحقیقات کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain