تازہ تر ین

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا۔
اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain