Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قانون کا پھندا عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے، شرجیل میمن

    By Khabrain Newsاگست 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان سے جو سوال کیے جائیں ان کے جوابات بھی دیں۔ قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے۔
    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان عوامی نمائندہ ہوتا ہے اور انہیں ہر سوال کا جواب دینا ہوتا ہے۔ عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں وہ کیا آسمان سے اترے ہوئے ہیں ؟
    انہوں نے کہا کہ قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے اور عوام عمران خان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑیوں کو بیچا، خیبرپختونخوا عمران خان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔
    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان مسلسل ملکی اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ایک اور سازش ہو رہی ہے کہ طالبان خیبر پختونخوا میں متحرک ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں حکومت کس کی ہے؟ دہشتگرد آئے اور چھڑا کے چلے گئے، ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے کارکنان شامل ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہوں گے تو قوم کچھ نہیں کرے گی جبکہ توشہ خانہ کی اشیا کو من پسند رقم پر بیچنے سے عمران خان پر نیب کا کیس کیوں نہیں بنتا ؟ گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس میں باڈی لینگویج مختلف تھی اور عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔
    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔ شہباز گِل نے اداروں کے خلاف بے بنیاد بیان دیا۔ پرویز الہٰی کو عمران خان نے وزیر اعلی بنایا اور انہوں نے بھی کہا شہباز گل کوایسا بیان نہیں دینا چاہیے۔
    شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کینسر اسپتال کے چیرٹی کے پیسے اہلیہ جمائما کے نام پر منتقل کرتے رہے اور اب چندے کی رقم سے سیاسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں،عمران خان کو بھارت اور اسرائیلی لابیوں کی جانب سے سپورٹ مل رہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.