تازہ تر ین

جشن آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی خوشیوں میں شریک

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
13 اگست اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 75ویں یوم آزادی پر ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا جس میں فریئر ہال کو دکھایا گیا ہے۔ گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر فریئر ہال کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنا لیا۔
گوگل نے سب سے پہلے 2011 میں پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنایا تھا جس کے بعد ہر سال یوم آزادی پر مختلف ڈیزائن کے ڈوڈل بنا کر پاکستانیوں کے جشن شرکت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
گوگل ڈوڈل میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپنے لوگو میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہے جو اس کی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی تہوار یا فرد کے ساتھ تعلق کو واضح کرتی ہے۔
گوگل ماضی میں مختلف پاکستانی شخصیات کے ایام کے موقع پر بھی اپنے ڈوڈل میں ایسی تبدیلیاں لا چکا ہے جو ان کی خدمات یا کارکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain