اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح کا تاریخی پورٹریٹ آویزاں کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی کی گئی۔ قائد اعظم کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کی تاریخی تصاویر پر مبنی فوٹو گیلری کا دورہ بھی کیا۔