Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق

    By Khabrain Newsاگست 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔دادو میں چھتیں گرنے سے چار افراد چل بسے جبکہ بیس زخمی ہوئے۔
    نوابشاہ میں مکان کی دیوار گرنے سے دو بچے دم توڑ گئے۔ شکارپور میں چھت گرنے سے دو بہنیں جاں بحق ہوئیں۔ کوٹ ڈیجی میں سیلابی ریلے بہہ کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
    جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے۔ شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا تو دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے۔شہر کے گلیاں بازار میں بھی پانی بھر گیا۔
    شہداد پور اور ٹنڈو آدم کو بارش کے پانی نے ڈبو دیا۔ گلیاں، بازار تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔ موٹرسائیکل اور گاڑیاں خراب ہوگئیں۔ بارش نے ٹنڈوآدم اور کشمور کا حلیہ بگاڑ دیا۔ سڑکوں پر بھرے پانی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔
    موسلادھار بارش کے بعد ہالہ اور عمرکوٹ شہر تالاب میں بدل گیا۔ سڑکیں، بازار، گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سانگھڑ اور مٹیاری کی کہانی بھی مختلف نہیں ہے۔ گھر،گلیاں، سڑکیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے۔ شہری گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔
    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 335 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے دو ہزار گیارہ میں 238 ملی میٹر بارش ہوئی تھی ۔ شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ جامشورو میں کلاوڈ برسٹ ہوا ۔ جس سے علاقے میں تباہی ہوئی ۔
    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے متاثرین کے لئے ریلیف پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت بارشوں کے نقصانات اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ڈی واٹرنگ مشینیں لگاکر پانی نکا لا جارہا ہے۔ متاثرین کو خیمے اور کھانا بھی فراہم کررہے ہیں۔
    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بارشوں کے دوران ایک سو چھیاسٹھ اموات ہوئیں۔ نو اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، مزید چار اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.