لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی اور ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر افسران عہدوں سے ہٹا دیے ہیں، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ 30 انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل اور نوکریوں سے برخاست کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ 4 ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز بھی معطل کر کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں خواتین پر بندوق تاننے والے سب انسپکٹر کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
