تازہ تر ین

ائیرپورٹ آنیوالے مسافروں کے عزیز و اقارب اب ٹرمینل بلڈنگ تک جاسکیں گے

لاہور : (ویب ڈیسک) حکومت نے ائیرپورٹ آنے والے مسافروں کے عزیز و اقارب کو ٹرمینل بلڈنگ تک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مسافروں کی سہولت کے لیے چیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی ہے، ڈومیسٹک لاؤنج رات 10سے صبح 5 بجے تک انٹرنیشنل لاؤنج کے طور پر استعمال ہوگی۔
وزیر ہوا بازی نے بتایا کہ ائیر پورٹ آنے پر ایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، مسافروں کےعزیز و اقارب ائیرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain