اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔
پمز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل مکمل طور پر ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں اور بالکل نارمل ہیں۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی طبی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، شہباز گل نے صرف سینےکا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نیبولائز کرنے سے بہتر ہوئی، شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں، بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے اور چند ٹیسٹ کرانے چاہے لیکن شہباز گل نے انکار کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مریض کو معمولی نوعیت کی سینےکی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں، شہباز گل ڈسچارج ہونے کے لیے مکمل فٹ ہیں۔
میڈیکل رپورٹ شہبازگل کا معائنہ کرنے والے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
