تازہ تر ین

پی ڈی ایم اے نےمون سون کے نئے سپیل سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آج سے چھبیس اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔
مون سون کے نئے سپیل سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے چھبیس اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطاق چھبیس اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہے۔
جس سے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ ہے۔ کوہ سلیمان، سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain