تازہ تر ین

نفرت انگیز تقاریر:کے پی کے میں پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست جمع

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پی ڈی ایم قیادت کیخلاف ماضی میں نفرت انگیزتقاریر کرنے پر مقدمے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کی صوبائی کابینہ نے شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔
صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کردیا۔
تھانہ شرقی پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، عطاء تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق و دیگر حکومتی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے دشمن ملک کے ایماء پر ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کیں اور اداروں کے خلاف تقاریر کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی، نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain