تازہ تر ین

لاہور: چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشہ اور انسپکٹر کی موٹرسائیکل جلادی

لاہور: (ویب ڈیسک) لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے چالان سے دلبرداشتہ ہوکر پر اپنے رکشے اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انسپکٹر کی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈارئیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔
افتخار نے غصے میں آکر اپنے رکشے کو آگ لگادی اور اس کے ساتھی نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی موٹرسائیکل جلا دی۔
پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain