تازہ تر ین

10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا: فواد چوہدری کادعویٰ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے سے خوفزدہ ہوکر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹی ایف آئی آر کو ختم ہونا چاہیے، لیگی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا ہےکہ امید ہے 10 ستمبر تک ان کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain