Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد جمع کرنے کا اعلان کردیا

    By Khabrain Newsستمبر 2, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گجرات: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی عزت نہیں کرتے اس لئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، پی ڈی ایم والے جو مرضی کرلیں، اب میچ نہیں جیت سکتے، ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، غلام قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی، بڑی کامیابی کے لیے بڑا خواب دیکھنا ضروری، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
    گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کے جلسے نے گجرات میں جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، مجھے معلوم ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں، ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو پٹرول 150 روپے اور ڈیزل 145 روپے تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، میں قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، قوم میں شعور آ چکا ہے اس کے بعد انقلاب آئے گا، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے، آج مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے۔
    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی تک قوم کی پرواز اوپر نہیں جاتی، غلام اوپر نہیں جا سکتے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں، قائداعظم ایک غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے، عزت پیسے سے نہیں مل سکتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، ہم نے اپنے لوگوں کو حقوق دینے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کوئی مانگنے والا آئے تو مجبوری بتا کر ہی پیسے مانگتا ہے، واپس نہیں کرتا، ہم ایک عظیم قوم ہیں لیکن سب سے پہلے ہمیں خود کو آزاد کرنا ہے، سب سے پہلے ہم نے اس ملک کے انصاف کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی میں ہم نے کمزروں کو تحفظ دینا ہے، روس مجھے کم قیمت پر تیل دے تو میں کیوں نہ لوں، بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟، یہ روس سے سستاتیل نہیں لیں گے کیونکہ امریکا ناراض ہوگا، جنہیں مسلط کیا گیا ہے انہیں جو آرڈر ملے گا وہ کریں گے، میری حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو شور مچا کہ پاکستان میں مہنگائی ہو گئی ہے، بلاول نے ڈرانے کیلئے مہنگائی مارچ کیا بولے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گی، شہباز شریف ہر روز کہتے تھے تم آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہو، ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، امپورٹڈ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئی تھی، پہلے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ان کے کیسز معاف کیے، ہمارے دور میں بجلی 18، آج 36 روپے یونٹ ہے، میرے اوپر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کرا دیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.