Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اہم تقرریوں، انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کیلئے ثالثی کرا سکتا ہوں: صدر علوی

    By Khabrain Newsستمبر 2, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری نہیں موجودہ سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کروں تاہم اگر تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہو جائیں تو وہ رضاکارانہ طور پر سٹیک ہولڈرز کے درمیان ملک کو درپیش اہم سوالات جن میں اگلے انتخابات کی تاریخ، اتفاق رائے پر مبنی اقتصادی چارٹر اور اہم تقرریوں کو آگے بڑھانے کا طریقہ شامل ہے، پر ثالثی کر سکتے ہیں۔ عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
    خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بارے میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم کا حصہ دار ہے ۔ ترقی یافتہ دنیا کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں میں سب سے بڑا حصہ دار ہونے کے ناطے متناسب طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز، تباہ شدہ مواصلاتی نظام ، مکانات ، املاک، مویشیوں اور کھڑی فصلوں کا لوگوں کو معاوضہ ادا کرنا چاہئے۔
    ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تباہی نے ملک میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا جبکہ 350 سے زائد بچوں سمیت 1,100 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 1,600 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ، 10 لاکھ سے زیادہ مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو ئے ، گاؤں کے گاؤں اجڑ گئے ، 735,000 سے زیادہ مویشی ہلاک ہو ئے ، 20 لاکھ ایکڑ فصلیں زیرآب آئیں اور مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔
    عارف علوی نے ملک میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے، ایندھن اور توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف منتقل ہونے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے ڈیلے ایکشن اور بڑے ڈیموں کی تعمیر کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے یہ ان کی آئینی ذمہ داری نہیں کہ وہ موجودہ سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کوئی کردار ادا کریں تاہم اگر تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہو جائیں تو وہ رضاکارانہ طور پر سٹیک ہولڈرز کے درمیان ملک کو درپیش اہم سوالات ، جن میں اگلے انتخابات کی تاریخ، اتفاق رائے پر مبنی اقتصادی چارٹر اور اہم تقرریوں کو آگے بڑھانے کا طریقہ شامل ہے، پر ثالثی کر سکتے ہیں۔
    ایک اور سوال کے جواب میں صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسے تبصرے عظیم تر قومی مفاد میں نہیں ۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کوئی بھی تبصرہ، بیانیہ یا تجزیہ جس سے اداروں کے اندر یا پاکستان کے اداروں اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کا اندیشہ ہو، ہمارے قومی مفاد میں ہرگز نہیں ہو سکتا۔
    انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، صائب الرائے افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ اداروں پر گفتگو یا تبصرہ کرتے وقت آئین کے آرٹیکل 19 اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کی حدود میں رہیں۔ تقریباً 90 فیصد سوشل میڈیا عوام کو علم، معلومات، تعلیم اور تفریح فراہم کر رہا ہے جو کہ ایک صحت مند رجحان ہے۔ کچھ افراد یا گروہ جو بعض سیاسی جماعتوں یا رہنما کے پیروکار ہیں وہ سیاسی جماعت یا رہنما کے علم یا رضامندی کے بغیر سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں اور بعض افراد یا اداروں کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز رجحانات شروع کرتے ہیں لیکن ایسے رجحانات بغیر کسی ثبوت کےسیاسی جماعت یا شخصیت سے منسوب کئے جاتے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر تصدیق شدہ الزامات بھی موجودہ سیاسی تقسیم میں اضافہ کرتے ہیں جس سے گریز کرنا چاہئے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات چیت کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام، دیگر ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، عدم جارحیت اور تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اس کے بدلے میں دوسرے ممالک سے بھی یہی رویہ اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے منفرد سٹریٹجک اور جیو اکنامک محل وقوع کی وجہ سے اسے علاقائی اور عالمی طاقتوں نے ہمیشہ اہم سمجھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد ، ملک کی خودمختاری اور پاکستانی عوام کے وقار کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں ۔
    ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان کی توثیق کی اور افغانستان میں امریکی انسداد ِ دہشت گردی ڈرون آپریشن میں پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ثبوت کی عدم موجودگی میں، جیسا کہ خود افغان وزیر نے اعتراف کیا، ایسے فرضی الزامات انتہائی افسوسناک ہیں ، پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی

      پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.