تازہ تر ین

پولیس وین ٹائر پھٹنے کے بعد حادثے کا شکار، 8اہلکار زخمی

مردان: (ویب ڈیسک) پولیس وین ٹائر پھٹنے کے بعد حادثے کا شکار ہونے کے بعد 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آر آر ایف (ریپڈ رسپانس فورس) کی موبائل گاڑی نفری لے کر علاقہ شیخ ملتون کی جانب جارہی تھی شوگرملز بائی پاس پر نجی شادی ہال کے قریب اچانک ٹائرپھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار 8اہلکار زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain