تازہ تر ین

امریکی بلی نے دنیا کی سب سے لمبی بلی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مشی گن: (ویب ڈیسک) امریکی بلی نے دنیا کی سب سے لمبی زندہ پالتو بلی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی زندہ پالتو بلی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ولیم جان پاورز کی بلی نے اپنے نام کیا ہے، جس کی لمبائی18.83 انچ ہے۔
رپورٹس کے مطابق فنرر نامی یہ بلی ہائبرڈ نسل سے تعلق رکھتی ہے۔
ولیم جان کی ایک اور بلی الٹیر دنیا کی سب سے زندہ بلی کی لمبی دم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے، الٹیر کی دم 16.07 انچ لمبی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ولیم جان کی بلیوں کے پاس مجموعی طور پر چار مختلف گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain