Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
    • صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوات، قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کو کیوں آنے دیا جا رہا ہے:عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مردان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں سے کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں تشدد کر کے عزت کروالیں گے، تحریک انصاف حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، سرحدیں وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہے، سوات، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے، سوات، قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں۔ دہشتگردوں کو کیوں آنے دیا جا رہا ہے۔
    مردان میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چوروں نے ملک کودلدل میں پھنسا دیا ہے، چوروں نے قوم کومقروض کر دیا ہے،اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کا ساتھ اوربرائی کا مقابلہ کرنا ہے، اللہ نے کہیں بھی نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، اپنے بچوں سے پوچھوکیا نوازشریف، زرداری ایماندارہے؟ تیس سال سے یہ ملک لوٹ رہے ہیں، جب ملک میں انصاف ہوتا ہے تب ملک خوشحال ہوتا ہے۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک کے حکمران پیسہ چوری کرتے ہیں، اگر نواز شریف، زرداری ایماندار ہے تو ان کو ووٹ دے دو، ان کی توچوری کی عالمی سطح پر کتابیں لکھی گئیں، مجھے بتائیں میں کیوں نہیں لندن بھاگتا، اپنی قوم کو جگارہا ہوں، اللہ نے اچھائی برائی میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، اللہ نے امربالمعروف میں واضح حکم دیا اچھائی کا ساتھ دو، اگرمیں بھی کرپٹ ہوتا تو دم دبا کرنوازشریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوتا۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشنر بد یانت دار آدمی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، انہوں نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹ ڈالنے ہیں، مخالفین نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے۔ ہم نے اس کے باوجود ان کو شکست دینی ہے، گھر، گھر جا کر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں، اگر زرداری، نوازشریف چور نہیں تو یہ قیامت کی نشانی ہے، الیکشن کمشنرچوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے،
    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ساڑھے تین سال اقتدارمیں رہا، چیلنج کرتا ہوں میری کوئی ایک چوری ثابت کر دے، نوازشریف نے ساڑھے تین سال اقتدار میں 17 فیکٹریاں بنالی تھیں، لندن میں چار مہنگے فلیٹس نوازشریف نے خریدے، یہ اقتدارمیں آ کر پیسہ بناتے ہیں، میرا ساڑھے تین سال کا ریکارڈ دیکھو میں نے دادا اور باپ کی زمین بیچی، چیلنج ہے ایک فائدہ بتا دیں جو میں نے اقتدارمیں آ کر اٹھایا ہو، مریم نواز کا باپ پیسہ چوری کرکے باہر لیکر گیا، اپنی زندگی میں مریم نوازجتنے سیدھے جھوٹ بولتے کسی کونہیں دیکھا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ سب سے پوچھتے پھررہے ہیں کہ عمران خان نے کوئی چوری کی ہو، ہر روز ضمانت کے لیے عدالت جاتا ہوں، اگر میں بھی کرپٹ ہوتا تو نوازشریف کی طرح دم دبا کر لندن بھاگ جاتا، ان کی دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن جیتیں گے۔ میرا چیلنج ہے دھاندلی کے باوجود تمہارا بھی بھارتی کرکٹ ٹیم والا حال کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، 20 سال سے کہہ رہا ہوں ہمیں امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے، دہشتگردی کی خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، امریکا کو کہا تھا امن میں ساتھ دیں گے لیکن کسی جنگ میں شرکت نہیں کریں گے، بارڈر حکومت کے کنٹرول میں ہے، سوات، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے، سوات،قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں۔ سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں، سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں کو روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، دہشتگردوں کو کیوں آنے دیا جارہا ہے، جب میری حکومت تھی میں نے ایک ڈرون حملہ نہیں ہونے دیا، سارے اداروں کو کہتا ہوں اگر آپ سمجھتے ہیں تشدد کر کے اپنی عزت کرالیں گے تو کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، دنیا میں کبھی ظالم کوعزت نہیں ملتی۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جواب دے کیا آپ کا صرف یہ کام عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنانا ہے؟ پہلے شہبازگل پرتشدد کیا گیا، اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تمہیں شرم آنی چاہیے۔ جو بھی ان چوروں کواین آراودے رہا ہے وہ اس ملک کا غدارہے، ہم ان کا مقابلہ کریں گے میں اپنی قوم کوتیارکرونگا۔ اگرکوئی سمجھتا ہے مجھ پر کیسز بنایا جیل میں ڈال کر ڈر الیں گے اتنا ہی زیادہ زور سے مقابلہ کرونگا، یہ ملک کا فیصلہ کن وقت ہے، ایک طرف چوروں، ڈاکوؤں کی غلامی ہے، اگرہم نے اس وقت جہاد نہ کیا تو آنے والی نسلیں ان چوروں کی غلامی کریں گی، میں کال دوں گا، اسلام آباد میں عوام کا سمندرآئے گا، شہبازشریف کہتا ہے مانگنے نہیں آیا بڑا مجبور ہوں، شہبازشریف اپنا پیسہ باہراوردوسروں سے بھیک مانگتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی: رانا ثناء اللہ

      مکہ پر حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام جاری رکھیں گے: عاصم منیر

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.