Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیغام دے رہا ہوں اتوار کو ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم ہو رہا ہے: عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں اتوار کو ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ایم کیوایم سے پوچھتا ہوں کیا زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہو؟ کیا زرداری نے کراچی کے مسئلے حل کر دیئے؟ بتاؤ! کراچی میں ہماری حکومت نہیں تھی اس کے باوجود گرین لائن بس سروس شروع کی، ہماری حکومت نے 15 سال سے رُکا کے فورمنصوبہ شروع کیا۔
    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں، بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت ہٹائی گئی،حکومت کے جانے کے بعد دوسرا جلسہ کراچی کرنے آیا تھا، سیاسی تحریکیں ہمیشہ سے کراچی سے شروع ہوئیں، شہر قائد کے لوگ سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، مزارقائد پر عوام نے اس وقت میری حوصلہ افزائی کی تھی،اتوار کو ضمنی الیکشن ہے، ملیر اور کورنگی کی سیٹ پر الیکشن ہو رہے ہیں، پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں یہ الیکشن نہیں ملک کا ریفرنڈم ہو رہا ہے، ضمنی الیکشن میں ملک کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ایک طرف سے 30 سال سے چوری کرنے والے ڈاکو ہیں، پہلے ملک لوٹتے ہیں پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، جب احتساب ہونے لگتا ہے تو پھر باہربھاگ جاتے ہیں،یہ این آراولیکرواپس آتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے،جب کراچی کی طبعیت خراب تو پاکستان کی طبعیت خراب ہو جاتی ہے، کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے، یہ چور بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آئے، جب سے یہ ملک پر مسلط کیے گئے 50 سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، بجلی کے بلوں نے تنخواہ دار طبقے کا جینا مشکل کر دیا ہے، اب گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے، ہمارے دور میں پٹرول اور فضل الرحمان 150 روپے کا تھا،ہمارے دورمیں آٹا 55 روپے اور آج 100 روپے سے اوپر چلا گیا،ملکی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ڈالرکے مقابلے میں 30 فیصد روپے کی قیمت گر چکی ہے،ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، جنہوں نے سازش کرکے ان چوروں کواوپربٹھایا تاریخ انہیں کبھی نہیں بھولے گی،ایسا ظلم تودشمن بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا،یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم ہے۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہم نے بھیڑ، بکریوں کی طرح غلامی یا خود دار قوم کی طرح کھڑے ہونا ہے، ہم نے اپنی حقیقی آزادی لینی ہے، صرف آزاد انسانوں کی پرواز اوپر ہوتی ہے، میں ایک آزاد انسان ہوں کبھی کسی کی غلامی نہیں کی، غلام صرف اچھی غلامی کر سکتے ہیں، چیری بلاسم غلام جیسی باتیں کبھی کسی ملک کا وزیراعظم نہیں کرسکتا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر بھکاریوں کی طرح دوسروں سے پیسے مانگتا ہے، شہباز شریف جب دنیا سے پیسے مانگتا ہے تو ان کوسب پتا ان کے اپنے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، ایسے وزیراعظم کو لوگ ذلیل کرتے ہیں، انہوں نے چوری کے پیسے پر پلنے والے پھٹے ہوئے بچے تیار کیے ہوئے ہیں، ہمارا کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے۔ تنخواہ دارطبقہ پریشان اور قوم مقروض ہو گئی ہے، شہبازشریف نے گورا رنگ دیکھ کر اینکر کے آگے ہاتھ پھیلانے شروع کر دیئے، شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے بھی تماشا کیا تھا، انتونیو گوتریس بڑا اچھا آدمی شہباز شریف نے اس کا بازو ہی پکڑ لیا، شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے، شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی تھیں، پیوٹن کے سامنے ایسے بیٹھا تھا جیسے ہیڈ ماسٹرکے سامنے بیٹھا ہو، شہباز شریف اور اس کے بیٹے کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی تھی، شہبازشریف کو بچایا گیا اور اوپر بٹھا دیا گیا، آج انہوں نے پاکستان کو ادھرپہنچادیا، شہباز شریف خود کہہ رہا ہے قرضے واپس نہیں کرسکتے، 6 ماہ پہلے کونسی قیامت آئی تھی؟ اکنامک سروے کے مطابق 17 سال بعد ہماری حکومت میں 6 فیصد گروتھ تھی۔
    عمران خان نے کہا کہ ورلڈبینک کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار ملا، عالمی اداروں نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، ہم نے کورونا کے دوران غریبوں اور معیشت کو بھی بچایا تھا، دنیا نے احساس پروگرام کو سراہا، پوچھتا ہوں چوروں کو مسلط کرنے والوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، قوم مشکلات کا سامنا کررہی ہے، اتواروالے دن ریفرنڈم میں بتانا ہے امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، 30 سال سے دوبڑے ڈاکو خاندانوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کرنے لگا ہوں، اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سمندرہمارے ساتھ نکلے گا، عوام کا سمندر بتائے گا قوم کدھر کھڑی ہے، یہ حقیقی آزادی کا جہاد ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے پوچھتا ہوں کیا اب زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہےَ؟ کیا زرداری نے کراچی کے مسئلے حل کر دیئے؟ بتاؤ! کراچی میں ہماری حکومت نہیں تھی اس کے باوجود گرین لائن بس سروس شروع کی، ہماری حکومت نے 15 سال سے رُکا کے فورمنصوبہ شروع کیا، مجھے نظرآرہا ہے اندرون سندھ کے لوگ بھی حقیقی آزادی کے لیے تیاربیٹھے ہیں، اندرون سندھ کے لوگوں تیار ہو جاؤ، مارچ سے فارغ ہو جاؤں پھر اندرون سندھ، کراچی آؤں گا،زرداری مافیا نے اندرون سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے، سندھی بھائیوں تیار ہو جاؤ، ایک، ایک ڈسٹرکٹ میں جاؤں گا، سندھ کو زرداری کی بیماری سے آزاد کریں گے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہیں، بے قصورتھی باعزت بری ہو گئی، اسحاق ڈارکے بعد نوازشریف بھی باعزت بری ہو جائے گا، این آر او ٹو میں زرداری بھی باعزت بری ہو جائے گا، پاکستان میں صرف سایئکل، موٹرسایئکل چور پکڑے جائیں گے، مریم بی بی ساری قوم سے جھوٹ نہ بولو، مریم بی بی سے 10 سال پہلے لندن فلیٹ کی منی ٹریل مانگی تھی، مریم نے اس وقت کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں۔ بیچاری مریم کو نہیں پتا پاناما پیپرز میں انکشاف ہو جائے گا۔ حسین نوازنے کہا مریم نواز چاربڑے فلیٹس کی مالکہ ہیں، مریم نوازنے باپ کا نام لینے کے بجائے کہا دادا سے سارا پیسہ ٹرانسفرہوا، مریم دادا کواربوں پتی جبکہ شہبازشریف کہتا ہے والد کا تعلق غریب کسان گھرانے سےتھا، اللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آئے گا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ کورنگی، ملیر والوں ایک طرف چور ہے، دوسری طرف ہم سب کو امر بالمعروف کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، اللہ کا سب کوحکم ہے اچھائی کا ساتھ دینا ہے، اللہ نے کسی کونیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، الیکشن کوالیکشن نہیں چوروں کے خلاف جہاد سمجھنا ہے، میں نےتنہا کرپشن کے خلاف لڑنے کا ٹھیکہ نہیں لیا آپ نے بھی ساتھ دینا ہے۔ میرے پاکستانیوں اپنی طاقت اورصلاحیت کو پہچانو، آپ کا مستقبل ان چوروں کے نیچے نہیں ہے، ہم نے دنیا میں ایک مثال بننا تھا، ان چوروں میں غیرت نہیں پوری قوم کو شرمندہ کروا رہے ہیں، میں آپ کو کال دینے لگا ہوں، اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے نکلنا ہے۔ آپ سب نے میرے ساتھ ہاتھ اٹھا کر حلف لینا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

      کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔

      پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.