لندن: (ویب ڈیسک) فیس بک گروپ میں یوکرینی پناہ گزین خاتون سے گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے چَیٹنگ کرنے والے 28 سالہ برطانوی شہری لیوک ڈکنسن نے 37 سالہ ویرا کلیمووا سے شادی کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل ٹرانسلیٹ نے دو مختلف زبانیں بولنے والوں کے درمیان ایسے پُل کا کردار جس نے پیار کرنے والے جوڑے کو جیون بھر کا ساتھی بنادیا۔
محبت کی اس داستان آغاز تب ہوا جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا۔ دنیا بھر میں یوکرینی عوام کے جنگ زدہ علاقوں سے بحفاظت انخلا کے لیے رضاکار متحرک ہوگئے۔
ایسے میں فیس بک پر ایک گروپ بنایا گیا جس میں دنیا بھر سے لوگ یوکرائنی پناہ گزین سے رابطہ کرسکتے تھے۔ اسی گروپ میں 37 سالہ یوکرینی خاتون اور 28 سالہ برطانوی شخص کے درمیان محبت کی اس کہانی نے جنم لیا۔
جنگ کے آغاز میں ہی 37 سالہ یوکرینی خاتون ویرا کلیمووا کو اپنی 15 سالہ بیٹی کرینہ کے ساتھ آبائی گھر کو چھوڑنا پڑا تھا اور محض چند سامان کے ساتھ وہ بالآخر برطانوی برسٹل بطور تارکین وطن پہنچ گئیں۔
اپنے سفر کے دوران ہی ویرا کلیمووا کی برطانوی شخص سے فیس بک مسنجر پر بات چیت شروع ہوگئی۔ دونوں کو ایک دوسرے کی زبان نہیں آتی تھی اس لیے گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے ترجمہ کرکے بات چیت کرتے رہے۔
ماں بیٹی 6 اپریل کو برسٹل پہنچے جہاں خاتون نے فوری طور پر انگریزی سیکھنا شروع کر دی تاکہ برطانیہ میں کام کر سکیں۔ اب ان کی لیوک ڈکنسن سے ملاقات بھی ہونے لگی تھی اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔
شادی کی تقریب میں مختصر تعداد میں لیوک ڈکنسن کے دوستوں اور یوکرینی خاتون کے پناہ گزین ساتھیوں نے شرکت کی۔ ویرا کلیمووا کی 15 سالہ بیٹی بھی شادی کی تقریب میں موجود تھی۔
بریکنگ نیوز
- صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
- ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
- سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
- 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
- یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
- کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
- ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
- سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
- جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
- 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
- ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
- سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
- راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
- وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
- آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
- حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
