تازہ تر ین

توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ وزرائے اعظم، صدور کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں،تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں ۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے،انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے ،درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور انفارمیشن کمیشن کو فریق بنایاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain