Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردی پر تمام سیاسی جماعتوں، پارلیمان کو آن بورڈ لیا جائے: بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsجنوری 5, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر یا جلد الیکشن دونوں صورت میں سپورٹ نہیں کریں گے، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر کام اور کوڈ آف کنڈکٹ سٹیبلش کیا جائے، کوڈ آف کنڈکٹ کے دائرے میں رہ کر جماعتیں الیکشن کمپین چلائیں، ہر جگہ تقسیم نظر آ رہی ہے، اب وعدہ کیا گیا ہے اس کو عملی شکل دینی ہے، پارلیمان کی سپرمیسی کیلئے بہتری لائیں گے، سٹیبلشمنٹ کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے بیان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا خطرہ نفرت، تقسیم کی سیاست سے ہے، نفرت کی سیاست معاشرے، سیاست اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، دہشت گردی کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں، پارلیمان کو آن بورڈ لیا جائے، نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی ایک کمیٹی بنائے گی، اگر ملک میں واقعی سیاسی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں تو کوڈ آف کنڈکٹ پر کام کرنا ہوگا۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہماری کلیئر پالیسی ہے، دہشت گرد، انتہا پسند پاکستان، انسانیت کے دشمن ہیں، انتہا پسند ہمارے مذہب اسلام کے بھی دشمن ہیں، خان صاحب کی پالیسی کی سخت مخالفت کرتے ہیں، عمران خان دہشت گردوں کا فرنٹ مین ہے، اس نے ایسے اقدامات اٹھائے جو نیشنل سکیورٹی کے خلاف ہیں۔
    انہوں نے کہا عمران خان نے سب سے پہلے سانحہ اے پی ایس کے مجرم کو چھوڑا اور ملک کے باہر بھیجا، افغانستان کے جیل کے قیدیوں کو بھی پاکستان میں رہنے کی دعوت دی گئی، اس کے نیتجے میں آج ہمیں پھر دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم نے پہلے بھی انتہا پسند، دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دھمکیاں اپنی جگہ میں ان کو دہشت گرد کہتا ہوں ان کو انسان نہیں مانتا۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سی ای سی میں سلیکٹڈ کو خدا حافظ کہنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، آج میں نے سی ای سی کو مبارکباد دی، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنا تاریخی کامیابی ہے، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی کا صف اول کا کردار ہے، اکانومی کے حوالے سے نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی بنا رہے ہیں، ہم مل کر اکانومی کے حوالے سے حل نکالیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، اگر کسی کی الیکشن میں تاخیر کی غلط فہمی ہے تو دور کرنی چاہیے، ہمارا تاریخی موقف ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، لوکل باڈی ہو یا جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے سیمنار منعقد کیے جائیں گے، آئین کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں، محترمہ شہید نے30 سال جدوجہد کی۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ہے ہم آج تک قائد ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف نہیں دلوا سکے، ہم عوامی جماعت ہیں کارکنوں کو کیا جواب دوں؟، آئین وجمہوریت کے بانی کو انصاف نہیں دلوا سکے، اگر بھٹو کو انصاف نہیں دے سکتے تو پھر کس کو انصاف دو گے، جوڈیشل ریفرنس عدالت میں 12 سال سے پنڈنگ ہے فوری سنا جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.