تازہ تر ین

امریکا کا سوڈان میں سفارت کار کے قاتل کو رہا کرنے پر اظہار تشویش

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا نے سوڈان کی جانب سے ایک امریکی سفارت کار اور سوڈانی شہری کے قتل میں سزا یافتہ مجرم عبدالرؤف ابوزید کو جیل سے رہا کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عبد الرؤف ابوزید کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل میں شفافیت کے فقدان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جس کے نتیجے میں مجرم کو رہا کیا گیا ہے۔
پرائس نے کہا کہ سوڈانی حکام کی جانب سے یہ غلط دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے مجرم کی رہائی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ابوزید کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے سوڈانی حکومت اور متاثرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سوڈانی شہری ابوزید کو 2008 میں امریکی سفارت خانے کے ملازم جان گران ویل اور اس کے سوڈانی ڈرائیور عبدالرحمان عباس کی فائرنگ سے ہلاکت کے کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain