Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مفاہمت اور ٹکراؤ دونوں کیلئے تیار، حکومت بتائے کیا چاہتی ہے: شاہ محمود قریشی

    By Khabrain Newsفروری 4, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مفاہمت اور ٹکراؤ دونوں کے لیے تیار ہے، حکومت بتائے کیا چاہتی ہے۔
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج قوم کی ضرورت کیا ہے، آپ دہشتگردی کے عالم میں یکجہتی چاہتے ہیں یا انتشار دیکھنا چاہتے ہیں؟، وزیراعظم نے پشاور دھماکے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، ہمیں بھی دعوت دی گئی ہے، دوسری طرف ہمارے پارٹی رہنماؤں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
    وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا وزیراعظم دعوت سے پہلے فیصلہ کریں الزام لگانا ہے یا دعوت دینی ہے، سیاسی انتقام لینا ہے یا شرکت کی دعوت دینی ہے، دو چیزیں ایک وقت میں نہیں چل سکتیں، فیصلہ کریں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کا ایجنڈا دہشتگردی کا مقابلہ نہیں، کیسز سے رہائی ہے، آپ اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی گزشتہ 3 سال کا سلسلہ نہیں، پوری قوم گزشتہ 20 سال سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت کا آغاز نوازشریف نے 2013 میں کیا، جب بات چیت ناکام ہوئی تو آپریشن کا آغاز ہوا، ہمارے ساڑھے 3 سالوں میں دہشتگردی کے واقعات میں نسبتاً خاطر خواہ کمی آئی، ہم نے کوشش کی کہ خون بہنا بند ہو، امن آئے، کاروبار چلے، خون بہانا مقصود نہ تھا نہ ہے، جانیں بچانا مقصود تھا اور رہے گا،جنہوں نے پاکستان کے لئے جان قربان کی ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بے حسی پر تعجب اور افسوس ہوا، کہتے ہیں خیبرپختونخوا کی حکومت 471 ارب روپے کا حساب دے، جو آپ کی نگرانی میں پنجاب کی پولیس پر خرچ ہوا کیا آپ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، ایک سازش اور مداخلت کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو رخصت کر کے ایک امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، یہ حالات کیا پشاور حادثے سے بگڑے ہیں، یا اس کا اشارہ پہلے آگیا تھا، یہ جودہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے، دیکھنے والی بات ہے اس کا ذمہ دار کون ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے اس کی آئینی ذمہ داری صاف اور شفاف الیکشن ہیں، یا من پسند نتائج کا حصول؟ لگتا ہے من پسند نتائج کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.