تازہ تر ین

سپریم کورٹ:پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔
تین رکنی بنچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔
کیس سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بنچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کیس بھی ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain