تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاؤس کو موصول

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خط گورنر ہاﺅس خیبر پی کے کو موصول ہوگیا۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاﺅس سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے، خط سیکرٹری گورنر ہاﺅس کے نام اور سربمہر ہے، کھولنے کا مجاز نہیں۔
غلام علی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کے چھٹی پر ہونے کے باعث خط پیر کو کھولا جائے گا، خط پڑھنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے بات ہوگی، عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ میں الیکشن کرا دیں گے۔
گورنر خیبر پی کے نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن مجوزہ تاریخ دے گا، انتخابات کیلئے انتظامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، خواہش تھی صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain