تازہ تر ین

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جاتے ہوئے سامان ہمراہ نہ لے جانے کی ہدایت

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی شہری دفاع نے عمرہ زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ جاتے وقت کسی قسم کا سامان اپنے ہمراہ نہ لے جائیں ۔
سعودی شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے سامان ساتھ نہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
ماہ رمضان میں دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد ارض مقدس آتے ہیں جبکہ مملکت کے مختلف شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ رمضان میں عمرہ کرنے کے لیے آتے ہیں، سامان کی وجہ سے زائرین کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسروں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔
اسی حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات کردی ہیں ، حرمین انتظامیہ کے مطابق اردو، انگریزی، ترک، فارسی، فرانسیسی اور ازبک زبانوں میں گائیڈ خواتین بھی تعینات ہوں گی۔
اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائر خواتین کی سہولت کے لیے آمدورفت کے لیے زائد راہداریاں بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر اور باہر 68 مصلے تیار کیےگئے ہیں اور 22 دروازے مختص کیےگئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے اطراف زائر خواتین کے لیے 11 واش روم اور 7 کمپلیکس بھی مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain