Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    By Khabrain Newsاپریل 3, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
    اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے 75 کارکنوں کو پیش کیا گیا۔
    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، عامر کیانی، زلفی بخاری، خرم شہزاد، عمر ایوب، حماد اظہر، علی اعوان نواز اور شہزاد وسیم انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جبکہ پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف، علی بخاری اور نعیم پنجوتھہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
    دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی حد تک ابھی آپ لوگ اسلام آباد ہائی کورٹ چلے گئے ہیں، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ نہیں دیتی تب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصلہ نہیں کر سکتی، جج نے کہا کہ 6 ہیں، 60 ہیں یا 70 درخواستیں ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔
    جج راجا جواد عباس نے کہا کہ جب معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ چلا گیا تو سیشن عدالتوں میں سماعت نہیں ہو سکتی۔
    اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ابھی تک شاملِ تفتیش نہیں ہوئے، جج نے ریمارکس دیئے کہ شاملِ تفتیش کیا ہونا؟ ان کو افطاری پر بلانا ہے؟۔
    دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی گئی۔
    وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر بغیر وقوعہ کے حسان نیازی کو گرفتار کیا گیا، مراد سعید کے گھر چھاپہ مارا گیا اور فرخ حبیب کے سسرال پر بھی چھاپہ مارا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت پیش ہونے میں مسائل ہیں کیونکہ اغوا کا ڈر ہے۔
    جج نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ کو حفاظت دیں؟، وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظت کیلئے درخواست دی ہوئی ہے لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، جج نے ہدایت کی کہ ایک دن کی حاضری سے استثنا منظور کیا جاتا ہے لیکن آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنائیں۔
    عدالت نے شبلی فراز، مراد سعید، فرخ حبیب اور حسان نیازی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.