Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے عدالت کے سامنے شیخ رشید کی شکایت لگا دی

    By Khabrain Newsاپریل 6, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی شکایت کر دی۔
    تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے شیخ رشید کی موجودگی میں عدالت میں جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں روزے اور وضو میں ہوں، حلفاً کہتا ہوں کہ منشیات فروش نہیں، شیخ صاحب بار بار میڈیا پر آ کر مجھے منشیات فروش کہتے ہیں، شیخ صاحب کے ان الفاظ سے میری ہتک ہوئی، بچے مجھ سے پوچھتے ہیں۔
    شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی روزے سے ہوں، میرا سامان اور ٹیلیفون انہوں نے نہیں دیا۔
    عدالت نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ آپ سپرداری کی درخواست دائر کر کے لے سکتے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو پہلے بھی اسی طرح دے گئے تھے، باقی سامان بھی دے دیں۔
    جسٹس طارق جہانگیری نے شیخ رشید سے کہا کہ آئی جی ہو، سپاہی ہو یا کوئی بھی، ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں، اگر کسی نے کام ٹھیک نہ بھی کیا ہو تو بھی میں اس اہلکار کو عزت سے بلاتا ہوں۔
    عدالت نے ایس ایچ او سے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ جو بھی ہوا قانون خود دیکھ لے گا۔
    ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کا کہنا تھا کہ میں تحریری بھی لکھ کر دوں گا، ویڈیو بھی دوں گا، بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ پاپا آپ منشیات بیچتے ہیں؟
    شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ان سے یہ بھی پوچھ لیں کیا کوئی جونیئر اس طرح ایس ایچ او بن سکتا ہے؟
    عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں تو آپ الگ سے وہ درخواست متعلقہ جگہ دے سکتے ہیں۔
    جسٹس طارق جہانگیری نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ شیخ صاحب آئندہ آپ ایسی بات نہیں کریں گے، شیخ رشید نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ میں آئندہ ایسی بات نہیں کروں گا۔
    ایس ایچ او نے دوبارہ عدالت کے سامنے کہا کہ اور جو پہلے کی ہے اس پر معذرت کریں گے؟
    شیخ رشید نے عدالت کے سامنے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پہلے جو ہو گیا وہ ہو گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.