Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قرارداد سے عدالتی فیصلہ ختم نہیں ہو سکتا، مریم چاہتی ہیں شہباز نا اہل ہو، فواد

    By Khabrain Newsاپریل 6, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ قراردادوں کے ذریعے عدالتی فیصلے ختم نہیں کیے جا سکتے، مریم چاہتی ہیں شہباز شریف نا اہل ہو جائیں۔
    لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت الیکشن میں جانا نہیں چاہتی، آئین کہتا ہے اسمبلی تحلیل ہو گی تو 90 دن کے اندر الیکشن ہو گا، حکومت ملک کے آئین پرعمل نہیں کر رہی، یہ حکومت اقتدار چھوڑ کر عوام میں جانے کو تیار نہیں، یہ عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت 22 اپریل کے بعد ختم ہو جائے گی، نگران حکومت اگر 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کرے گی تو سیدھا آرٹیکل 6 لگے گا۔
    فواد چودھری نے کہا کہ آج پارلیمان نے ایک مضحکہ خیز قرار داد منظور کی، گزشتہ 10 دنوں میں قومی اسمبلی اجلاس میں کتنے اراکین نے شرکت کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، آج کی قرار داد میں صرف 42 لوگوں نے دستخط کیے، ایوان 342 لوگوں پر مشتمل ہے۔
    انہوں نے کہا کہ وزیر قانون، اٹارنی جنرل نے پہلےعدالت کے فیصلے پر اعتراض کیا، کابینہ کے اعلامیے میں کہا گیا فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، آج تک کابینہ نے ایسا فیصلہ نہیں کیا، جن وزرا نے فیصلہ مسترد کیا وہ توہین کے مرتکب ہوئے، ہم نے اعلامیے میں شامل وزرا کے نام مانگے تو سارے وزیروں نے انکار کر دیا وہ تو شامل ہی نہیں تھے۔
    فواد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے آفس نے کہا انہوں نے کابینہ کا اجلاس ہی اٹینڈ نہیں کیا، ان کے سارے وزیر بھاگ گئے، فرخ حبیب نےسیکرٹری کیبنٹ سے وزرا کے نام اور ایجنڈے کی تفصیلات مانگی ہیں۔
    قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس میں 4 اور اس سے پہلے والےاجلاس میں 8 اراکین شامل تھے، پہلے زرداری نے یوسف رضا گیلانی اور آج مریم نے چچا کو ڈس کوالیفائی کرنے کے لیے جال بچھایا، پاکستان کے ادارے پاکستان کے آئین سے منسلک اور آئین کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے، پاکستان کی سپریم کورٹ پاکستان کے آئین کی محافظ ہے۔
    فواد چودھری نے کہا کہ اگر آپ کو فیصلے سے اختلاف ہے تو ریویو فائل کریں، یہ کہنا کہ بینچ دو، یا 8 کا ہو، فلاں جج ہونا چاہیے فلاں نہیں، کونسا بینچ ہو گا یہ اختیار چیف جسٹس کا ہے، یہ تحریک انصاف نہیں ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا ایک پرابلم ہے 90 دنوں میں الیکشن کرایا جائے، میرا سپریم کورٹ فیصلے سے اختلاف ہے، 90 دنوں سےالیکشن آگے نہیں جانا چاہیے تھا، لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، تمام اداروں نے آئین کو پروٹیکٹ کرنا ہے تو بحران کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اگرحکومت بضد رہی تو پھرہم بڑی تحریک کے لیے تیار ہیں۔
    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے تصادم کے حق میں نہیں ہیں، انشااللہ تمام ادارے اور سربراہان آئین پر پہرا دیں گے، کل قومی سلامتی کونسل اجلاس میں ہم یہی توقع کریں گے، رانا ثنا اللہ جب آئین پر بات کریں تو اس کو سیریس نہیں لینا، رانا ثنا اللہ کی بات بالکل نہ سنیں، پاکستان میں ایمرجنسی کے حوالے سے کوئی ایسی صورتحال نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مارشل لا کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مارشل لا کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں ٹال سکتے، مارشل لا کے علاوہ الیکشن کو نہیں ٹال سکتے، معاشی بحران کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے سیاسی بحران ختم ہو۔
    فواد چودھری نے کہا کہ مریم نوازچاہتی ہیں کہ شہبازشریف نااہل ہو جائیں، قرار دادوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے ختم نہیں ہوتے، ٹو تھرڈ میجورٹی سے قومی و سینیٹ سے فیصلے کو کالعدم قرار دے سکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ان کا بل بدنیتی پر مبنی ہے، نوازشریف کو بحال کرنے کا حق دے دیا گیا ہے، نواز شریف قوم کے پیسے واپس کر دیں جہاں مرضی جائیں، نواز شریف، مریم نواز اپنا اپنا اپارٹمنٹس بیچ کر پیسے واپس کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.