Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاست کو دشمنی میں بدلنے سے ملک کا سسٹم تباہ ہو جائے گا: دفاع پاکستان کونسل

    By Khabrain Newsاپریل 8, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، سیاسی و معاشی عدم استحکام پاکستان کی سالمیت کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
    دفاع پاکستان کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز درپیش ہیں، بیرونی دشمن کے ساتھ اندرونی سازشیں بھی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، اس عدم استحکام کا براہِ راست اثر زندگی کے تمام شعبوں پر منتقل ہو رہا ہے۔
    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، چند ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف ہمیں ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے، دشمن عالمی طاقتیں پاکستان کی کمزور معاشی حالت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ہمارے ملک کے چند کردار ان کے ہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہیں، قوموں کی سیاسی و عسکری طاقت ان کی معاشی طاقت پر منحصر ہوتی ہے۔
    دفاع پاکستان کونسل نے کہا کہ آزادی و خود مختاری، قومی تشخص، قومی وقار، شخصی خوش حالی اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے معیشت بنیادی اہمیت کی حامل ہے، دفاع اور معیشت ساتھ ساتھ چلتے ہیں، خوشحال عوام ہی کسی قوم کی اصل طاقت ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ برسوں سے ہماری معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے،۔
    اعلامیے کے مطابق تمام منفی معاشی اشاروں کے باوجود اگر یہ ملک چل رہا ہے تو اسے اللہ کے خصوصی فضل اور عوامی استقامت کا پھل سمجھنا چاہیے، سیاسی کردار صرف اپنے سیاسی فوائد کے حصول کیلئے مصروف عمل ہیں، انہوں نے ملکی سالمیت داؤ پر لگا رکھی ہے، پروپیگنڈہ اور میڈیاوار کے ذریعے جھوٹ اور فساد پھیلایا جا رہا ہے، جس سے ملک میں انتشاربڑھ رہا ہے۔
    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آج ملک میں ذاتی سیاست کیلئے ریاست اور پوری قوم کو قربان کیا جا رہا ہے، سیاست فرقہ واریت فساد کی شکل اختیار کر چکی ہے جس کی وجہ سے قوم تقسیم کا شکار ہے، سیاست کو دشمنی کا رنگ دیں گے تو ایسا طوفان برپا ہوگا جو پورے سسٹم کو تباہ و برباد کر دے گا، سوشل میڈیا کے ذریعے منظم پروپیگنڈہ کر کے حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے۔
    دفاع پاکستان کونسل نے کہا ہے کہ قوم کی اخلاقی تباہی معاشی تباہی سے بھی خوفناک ہے مگر اس کا ہمیں اداراک نہیں، وطن عزیز کو اپنی بقا، آزادی و خودمختاری، قومی افتخار، اور اہم قومی مفادات کے دفاع کا مسئلہ درپیش ہے، ملکی دفاع صرف عسکری دفاع تک محدود نہیں ہے، سیاست دانوں کو صرف اور صرف قوم اور ملک کا مفاد پیش نظر رکھنا چاہیے۔
    اعلامیے کے مطابق حالات اب یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق عوام میں زہر گھولا جا رہا ہے، ملک کو خدانخواستہ شام اورعراق بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، ایٹمی اثاثوں پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، بیرونی ملک پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی جا رہی ہے، غیر ملکی ایجنٹ کھلم کھلا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.