Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کا مکروہ کردار کھل کر سامنے آگیا

    By Khabrain Newsاپریل 8, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کے مسخ کردار کا بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت نے بے شرمی سے اعتراف کر لیا۔
    گزشتہ روز مقتدر انٹیلی جینس ایجنسیوں کی کاوشوں سے گرفتار ہونے والا "گلزار امام عرف شمبے” کی دہشت گرد کارروائیوں کے پسِ پشت بھارتی ہاتھ ثابت ہو گیا، بھارتی ناسور کا یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں وہ پاکستان میں ریاستی دہشتگردی کو اپنے ناپاک عزائم کیلئے بڑھانا چاہتا ہے، ماضیِ قریب میں بھی بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت مختلف فورمز پر پاکستان دشمنی میں اپنی دہشتگردانہ پالیسیوں کا بے شرمی سے اعتراف کر چکی ہیں۔
    مودی کی مکارانہ چالیں بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جہاں کے چند ناسمجھ عناصر بھارتی ایماء پر ریاست کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں، مودی کا بیان جس میں وہ پاکستان پر من گھڑت الزام لگاتا ہے کہ ریاست سے بلوچستان نہیں سنبھل رہا،اس سے پوچھا جائے کہ بھارت میں چلنے والی سینکڑوں علیحدگی پسند تحریکیں جن میں خالصتان تحریک سرِفہرست ہے اس کے روکنے پر مودی کی ناسور حکومت کا کتنا اختیار ہے۔
    نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت کمار دوول کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، دنیا کے سامنے دہشت گردی کو پاکستان میں عام کرنے کیلئے مالی مدد کا انکار کیا جائے لیکن پسِ پردہ ان کو پہلے سے بھی زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے، دہشت گردوں کو پیسہ دو اور ان سے کام لو، کیونکہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں۔
    سابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہی عوام کو پیسے کے زور پر استعمال کر کے اپنی بنائی ہوئی پالیسیوں سے بلوچستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنا ہو گا، ہم نے اپنی مکمل سیاسی، معاشی، سفارتی، نفسیاتی، انٹیلی جینس غرض ہر سطح پر پاکستان کی مرکزی طاقت یعنی اس کے عوام کو استعمال کر کے ان کی حکومت پر زور ڈالنا ہے۔
    پاکستان کی علیحدگی پسند تنظیموں اور تحریکوں خصوصاً بلوچستان میں تیل چھڑکنے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستانی فوج کی توجہ ان تحریکوں اور ان کے تدارک میں صرف ہو گی نہ کہ کشمیر اور بھارت کی طرف دیکھے گی اور اس کے لئے وہاں خون بہانا ضروری ہوگا اور یہی ہماری سٹریٹیجی ہے۔
    سابق امریکی سیکرٹری دفاع چیک ہیگل کے مطابق بھارت ہمیشہ سے افغانستان کو پاکستان کیلئے دوسرے محاذ کے طور پر استعمال کرتا ہے، ماضی میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی احکامات پر پاکستان خصوصاً بلوچستان اور کراچی میں انتشار، دہشتگردی اور دسیوں خودکش حملے کرانے کا اعتراف کیا تھا جسے پاکستان کی مقتدر انٹیلی جینس ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔
    بلوچ انتہا پسند تنظیم بی ایل اے کے سربراہ اللہ نذر بلوچ نے بھی علیحدگی تحریک اور تخریب کاری کی کارروائیوں کیلئے بھارت اور دوسرے ممالک سے سفارتی اور مالی معاونت کیلئے بھیک مانگی تھی۔
    ملک سے بھاگے ہوئے براہمداغ بگٹی نے بھی اپنے داغ دار بیان میں بھارت سے امداد کیلئے ہاتھ پھیلائے اور اسی طرح کے تعاون کی خواہش کی جس طرح بھارت نے پاکستان کو دولخت ہوتے وقت کی تھی۔
    بھارت شاید یہ بھول گیا ہے کہ پاکستان کی غیور اور باوفا عوام اپنے ایمان کا سودا نہیں کر سکتی، افواجِ پاکستان اور عوام کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ اسی میں ملک کی بقا اور سلامتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.