Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، غیر اخلاقی حکومتی مہم کی شدید مذمت

    By Khabrain Newsاپریل 15, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ علمائے کرام اور مفتیان عظام پر مشتمل 35 رکنی وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران حکمران اتحاد کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف گھٹیا اور اخلاقی معیار سے گری ہوئی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔
    اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور ریاستِ مدینہ کے حوالے سے تصورات پر تفصیلی تبادلۂ خیال، علما نے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف بے ہودہ مقدمہ بازی کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
    ملاقات میں تحریک انصاف کے کارکنوں و قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی، اس کے علاوہ کالعدم اور مسلح تنظیموں کی ریاستی سرپرستی میں فعالیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدر آمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مذہبی عمائدین کی خدمات و کردار کو نہایت قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علمائے کرام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مذہبی منافرت کے مؤثر تدارک کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات کا فروغ ہی واحد کلیہ ہے، اسلام سماج، معاشرے اور نظمِ ریاست میں عدل کا حکم دیتا ہے، قانون کی حکمرانی سماجی مساوات کا واحد راستہ، قوم کے عروج و ترقی کی ضمانت ہے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امیر و غریب، طاقتور اور مظلوم کے مابین فرق قانون مٹاتا ہے، علمائے کرام منبر و محراب جیسے مقدس منصب کو عدل و انصاف کے آفاقی اسلامی معیارات کی ترویج کیلئے بروئے کار لائیں، فلاحی ریاست کے حصول کیلئے تمام تر رہنمائی ریاستِ مدینہ ہی سے میسر آتی ہے۔
    علمائے کرام اور مفتیانِ عظّام کی جانب سے سماج میں عدل و انصاف کے قیام، آئین و قانون کی حکمرانی اور مافیاز کیخلاف جدوجہد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش

      پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.