Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آصف حفیظ کی امریکا حوالگی کیخلاف اپیل یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے مسترد کردی

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برطانیہ : (ویب ڈیسک) سابق کمرشل پائلٹ اور گولڈ مرچنٹ آصف حفیظ کی امریکا حوالگی کے خلاف اپیل یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے مسترد کر دی۔
    آصف حفیظ کو منشیات اور اس کی مبینہ درآمد کے حوالے سے امریکا میں متعدد الزامات کا سامنا ہے، وہ اگست 2017 سے لندن کی ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں۔
    برطانیہ میں عدالتی فورمز سے تمام اپیلیں ناکام ہونے کے بعد آصف حفیظ نے یورپی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
    امریکا میں آصف حفیظ پر عائد الزامات میں انہیں ہیروئن اور چرس کے معاملے میں “بگ باس”، “سلطان” اور “نمبر ون” قرار دیا گیا ہے۔
    آصف حفیظ نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی امریکا حوالگی کنونشن کے آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ انہوں نے جیل میں غیر انسانی حالات میں رکھنے، کووڈ 19 کے خطرے اور امریکی جیلوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
    سابق کمرشل پائلٹ آصف حفیظ کے مطابق مجھ پر مبینہ سازش میں شریک دو بھارتی شہریوں وکی گوسوامی اور اکاشا برادرز سے برآمد شواہد کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے، دونوں بھارتی شہریوں کو امریکا، کینیا سے عدالتی احکامات کے بغیر امریکا لے آیا تھا۔
    عدالتی دستاویز کے مطابق ججوں نے درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر رد کر دیا۔
    65 سالہ آصف حفیظ نے امریکا حوالگی کو کنونشن کے آرٹیکل6 کی بھی خلاف ورزی قرار دیا تھا کیونکہ امریکا ان کے خلاف سازش کرنے والوں کے شواہد کی بنیاد پر ہی ان پر مقدمہ چلائے گا، یورپی عدالت نے آصف حفیظ کی اس دلیل کو بھی قبول نہ کیا۔
    یورپی عدالت کا کہنا ہے کہ آصف حفیظ مقدمہ میں کسی بھی ثبوت کو قابل قبول نہ ہونے کا معاملہ استغاثہ کے ذریعے چیلنج کر سکیں گے۔
    واضح رہے کہ سابق کمرشل پائلٹ اور گولڈ مرچنٹ آصف حفیظ کا تعلق لاہور سے ہے،انہیں تقریباً 6 برس قبل ہیروئن امریکا میں درآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
    آصف حفیظ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑی امریکی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔
    عدالت میں آصف حفیظ کے وکلا نے ثبوت پیش کیے کہ وہ جاسوس ایجنسیوں کیلئے مخبر کے طور پر کام کرتا تھا۔
    وکلا کے مطابق آصف حفیظ نے امریکا، برطانیہ، پاکستان اور یو اے ای کے قانون نافذ کرنے والوں کی مدد کرکے منشیات کی کئی اسمگلنگز کو ناکام بنایا۔
    سابق ایف بی آئی کے ایجنٹ کامران فریدی بتا چکے ہیں کہ انہیں آصف حفیظ کو پھنسانے کیلئے کہا گیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری

      مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

      ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.