Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی ملوث ہے: پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ

    By Khabrain Newsمئی 18, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی وزیر اعلیٰ آفس آمد ہوئی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار احمد درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی، ممبر کے پی کے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے شرکت کی۔
    چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن، سی سی پی او لاہور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی اہم اجلاس میں موجود تھے۔
    اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں تحریک انصاف کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو تصاویر، ویڈیوز اور میسیجنگ کے ثبوت بھی دکھائے گئے۔
    انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو آگاہ کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے دہشت گردوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 3 روز میں 256 تشدد کے واقعات ہوئے، فوجی تنصیبات اور مقامات کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا، شرپسندوں نے پولیس سمیت دیگر اداروں کی 108 گاڑیوں اور 23 عمارتوں کو نقصان پہنچایا، پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 127 پولیس افسران و جوان اور 15شہری زخمی ہوئے۔
    اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرم سار کیا، عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں، سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
    اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اور جرأت مندانہ اقدامات کئے ہیں، پنجاب حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کر رہی ہے، آپ کو کسی بھی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور پرامن عام انتخابات کرانا ہے، عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ کوئی سیاسی مقصد ہے، ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے، نگران حکومت بھی غیر جانبدار ہے اور فری اینڈ فیئر الیکشن اس کا مینڈیٹ ہے، پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کیلئے ہرممکن سپورٹ کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.