لاہور: (وی ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملے پر جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ایس ایس پی صہیب اشرف، رضا زاہد، تیمور خان اور محمد سرور کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کی سفارشات پر جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جناح ہاؤس پر حملہ: محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

