تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ،شیخ رشید احمد ، بھتیجے شیخ شاکرو دیگر افراد کی گرفتاری پر وفاق و پنجاب حکومت، آر پی او راولپنڈی ، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر عمران کی بازیابی کے لئے دائر پیٹشن پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، آر پی او راولپنڈی ، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی درخواست گار شیخ عامر شفیق کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے شیخ رشید کو ان کے بھتیجے اور سٹاف ممبر سمیت بحریہ ٹاون فیز ۳ سے راولپنڈی پولیس اور سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد شیخ رشید احمد اور دیگران کی گرفتاری اور حبس بیجا میں رکھنے کی مسول علیھم سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain