تازہ تر ین

شہباز شریف لندن نوازشریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دوبارہ لندن کے دورے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن روانہ ہوئے۔

مریم نواز آج صبح لندن کے لیے روانہ ہوئیں جس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے دوبارہ لندن روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور اب پھر جمعرات کو واپس لندن چلے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کے دوبارہ لندن دورے پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما  فردوس عاشق اعوان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف کو پچ رپورٹ دینے لندن گئے ہیں، نوازشریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے ۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نوازشریف ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لےکر دوبارہ لندن گئے ہیں، جہاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن گئے، وہ لندن میںِ نواز شریف سے مشاورت کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain