Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کے عوام نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں: مریم نواز

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (خبریں ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں، نوازشریف کے استقبال میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہوں گے۔

    مسلم لیگ (ن) وکلاء ونگ کا پارٹی قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی شریک ہوئے۔

    نصیر بھٹہ،عطا اللہ تارڑ، محسن رانجھا، انوشہ رحمان، عظمیٰ بخاری، رانا ارشد سمیت صدر لائرز ونگ رانا ظفر اقبال ، جنرل سیکرٹری عنصر بلوچ، خاور اکرام بھٹی، رفاقت ڈوگر، صفدر جٹ، ملک شہباز نٹھر، امتیاز الٰہی، ناصر چوہان، ملک ذیشان اعوان اور پنجاب بھر سے آئے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے وکلاء نواز شریف کے فرنٹ لائن سولجرز ہیں، وکلاء برادری نے ہر موقع پر نواز شریف کا ساتھ دیا، سیکڑوں عدالتی پیشیاں ہوں، کوٹ لکھپت ہو یا اڈیالہ جیل کی قید ہر جگہ وکلاء نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا ہے، وکلاء تحریک اس کا واضح ثبوت ہے نواز شریف جب باہر نکلتا ہے تو عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

    اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوریت پسند وکلا برادری نے ہمیشہ نواز شریف کو ہی سپورٹ کیا ہے، "یہ جو کالا کوٹ ہے میاں تیرا ووٹ ہے” نعرہ اٹل حقیقت ہے۔

     

    اس موقع پر سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قائد نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، جمہوریت کی بحالی اور سویلین بالا دستی کے لیے وکلاء کی جدوجہد اہمیت کی حامل ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں پاکستان کی وکلاء برادری ان کے استقبال کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑی ہوگی، نواز شریف کا بیانیہ واضح اور دو ٹوک ہے، جمہوریت کی کامیابی، آئین کی بالادستی اور اداروں کا استحکام ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

    اجلاس سے عطا اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا اور وکلا کی قربانیوں اور آئین اور جمہوریت کی خاطر ہونے والی تحریکوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.