Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، عالمی عدالت میں امریکا اور روس آج دلائل دیں گے

    By Khabrain Newsفروری 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کی قانونی حیثیت کے حوالے سے آج (بدھ کو) عالمی عدالتِ انصاف میں امریکا اور روس کے نمائندے اور قانون دان دلائل دیں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف (عالمی عدالت) سے 2022 میں کہا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کی قانونی حیثیت کے تعین سے متعلق حتمی فیصلہ سنائے۔

    اسرائیل اس کارروائی میں براہِ راست شریک نہیں ہو رہا۔ اس نے تحریری تبصرے میں کہا ہے کہ اس معاملے میں عدالمی عدالتِ انصاف کی مداخلت سے کسی معقول تصفیے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی ہوسکتی ہے۔

    امریکا نے 2022 میں اس بات کی شدید مخالفت کی تھی کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کی قانونی حیثیت کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف کوئی رائے دے۔ آج کے دلائل میں امریکا ممکنہ طور پر یہ کہے گا کہ عالمی عدالتِ انصاف فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کی قانونی حیثیت سے متعلق کوئی حتمی رائے دینے کی مجاز نہیں۔

    26 فروری تک 50 سے زائد ممالک اپنے دلائل پیش کریں گے۔ آج فرانس اور مصر کی طرف سے بھی دلائل پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

    پیر کو فلسطین کے نمائندوں نے عالمی عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسرائیلی قبضے کو یکسر غیر قانونی قرار دے کر دو ریاستوں کے نظریے کو قبول کرنے سے متعلق رائے دے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے کے دوران اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے اس کی بنیاد پر بیشتر ممالک کی رائے ہے کہ عالمی عدالت اس قبضے کو غیر قانونی قرار دے۔

    عالمی عدالت کا پینل 15 ججوں پر مشتمل ہے۔ اس پینل کو فلسطینی علاقوں پر قبضے کی نوعیت کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی قانونی حیثیت کا بھی تعین کرنا ہے۔

    ججوں کو اس سلسلے میں حتمی رائے دینے میں کم و بیش 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہیں یہ بھی بتانا ہے کہ اس قبضے سے کن ریاستوں کے لیے کس نوعیت کے اثرات پیدا ہوئے ہیں یا ہوسکتے ہیں۔

    عالمی عدالت نے 2004 میں کہا تھا کہ غربِ اردن میں تعمیر کی جانے والی بڑی دیوار بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور مسمار کی جانی چاہیے۔ اسرائیل نے اس رائے کو نظر انداز ہی نہیں بلکہ بلکہ دیوار کی توسیع بھی کی۔

    فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے حوالے سے تازہ ترین سماعت ایسے وقت ہو رہی ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے چار ماہ کے دوران کم و بیش 29 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل پر عالمی برادری کو دباؤ غیر معمولی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے

      مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ

      سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.