Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں
    • ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی
    • بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا
    • پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
    • 2027 ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا: ویرات کوہلی
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    By Khabrain Newsمارچ 6, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: عدالت نے شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 2 بجے تک کا وقت ہے، عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

    جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل بینچ کے روبرو وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکشن آفیسر ای سی ایل طلبی کے نوٹس پر حاضر ہوئے۔ وزارت داخلہ کے افسران نے عدالت میں بیان دیا کہ سیکرٹری داخلہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث حاضر نہیں ہوسکے۔
    عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیر داخلہ کا نام گزشتہ سال 23 جون کو نیب لیٹر کی بنیاد پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ نیب 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں معلومات حاصل کرنا چاہتا تھا، جس پر عدالت نے کہا کہ نیب کے مطابق شیخ رشید ملزم نہیں جب کہ 2 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے تو پھر شیخ رشید کا نام کس بنیاد پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟

    وزارت داخلہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کا نام نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا، جس پر عدالت نے وزارت داخلہ حکام کو حکم دیا کہ آپ کے پاس 2 بجے تک کا وقت ہے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے میں اب تک کیا اقدامات کیے گئے۔ اس موقع پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

    بعد ازاں وقفے کے بعد شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو عمرہ پر جانے دیا جائے۔

    سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے ابھی نکال رہے ہیں۔ نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ہمیں کسی کیس مطلوب نہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

      فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.