تازہ تر ین

الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کے الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ شہر کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہوگئے جو پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم کے نگراں بھی تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس چیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد اور ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں بہادری اور استقامت کے ساتھ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں الشفا اسپتال سے صحافیوں کی گرفتاری اور ان ساتھ وحشیانہ رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے جنگی جرائم کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے آزاد صحافت پر قدغن لگا رہا ہے
حماس نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے صحافیوں کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain