Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
    • فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
    • کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
    • گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
    • پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
    • شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
    • بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
    • پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
    • مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
    • چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
    • بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
    • روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
    • اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
    • پٹرول2.27 ڈیزل3.56 روپے مزید سستا
    • موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کی 2 پروازیں لاہور، ملتان لینڈنگ
    • مکہ مکرمہ میں بارش، کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روک دی

    By Khabrain Newsمارچ 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوٹاوا: اسرائیل کو سالانہ اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان اسرائیل بھیجنے والے کینیڈا نے غزہ پر جارحیت کے بعد سے اس میں بتدریج کمی لاتے ہوئے اب ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے والے 10 بڑے ممالک میں کینیڈا سرفہرست ملک رہا ہے۔ 2022 میں 21 ملین ڈالر مالیت کا فوجی سامان اسرائیل کوبھیجا گیا جب کہ 2021 میں 26 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے تھے۔تاہم اب کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ اسرائیل کو ایسا کوئی سامان نہیں بھیج سکتے جس کے فوجی استعمال کا امکان ہو۔کینیڈا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے نئے اجازت ناموں کی منظوری نہیں دی اس لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند رہے گی۔تاہم بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے پہلے منظور شدہ اجازت ناموں پر عمل کیا جائے گا کیوں کہ انہیں منسوخ کرنے سے کینیڈا اور اس کے اتحادیوں (امریکا، نیٹو، فائیو آئیز انٹیلی جنس اتحاد) کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا خدشہ ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کینیڈا کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیاروں کی ترسیل کی بندش کا عمل حماس کے دہشت گردوں کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو مجروح کرتا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ تاریخ کینیڈا کے اس اقدام کا سختی سے مواخذہ کرے گی۔دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کینیڈا کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ غزہ میں انسانی تباہی کو دیکھتے ہوئے، جس میں وسیع پیمانے پر اور بڑھتی ہوئی فاقہ کشی بھی شامل ہے۔ امریکا کو اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی مشن کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے معاملے نے دنیا کے متعدد ممالک میں قانونی کارروائیوں کو جنم دیا ہے۔ کینیڈا میں، وکلاء اور فلسطینی نژاد شہریوں کے ایک اتحاد نے مارچ کے اوائل میں حکومت کے خلاف اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات معطل کرنے کے لیے شکایت درج کروائی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا

      نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا

      سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.