تازہ تر ین

سب سے بڑا بینگن اگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

آئیووا: امریکا میں ایک سبزیوں کے شوقین شخص نے 8.33 پاؤنڈ وزنی بینگن اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

آئیووا میں ڈیوس کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیو بینیٹ نے اپنے بینگن کی جانچ آئیووا ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اینڈ لینڈ اسٹیورڈشپ کے آئیووا ویٹ اینڈ میژرز بیورو کے انسپکٹر ایوان ہینکنز سے کروائی ۔

ہینکنز نے تصدیق کی کہ 8.33 پاؤنڈ کا بینگن دنیا کا سب سے بڑا بینگن ہے جو اب تک اگیا گیا ہے۔

ڈیو بینیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ میں شاید پانچ سالوں سے بینگن اگا رہا ہوں۔ دو سال پہلے میں نے 5.6 پاؤنڈ کا بینگن اگایا تھا جو ریاستی سطح پر ریکارڈ تھا۔

انہوں نے کہا کہ گینز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں یہ آگاہ کرنے کے لیے رابطہ کیا کہ ریکارڈ کے لیے ان کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ 7.21 پاؤنڈ کا پچھلا ریکارڈ انگلینڈ میں 2022 میں بنایا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain