Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اگراسرائیل جنگ بندی کو ناکام بناتا ہے تو او آئی سی تیل سمیت تجارتی پابندیاں عائد کرے، اسحاق ڈار

    By Khabrain Newsاگست 7, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری جنگ کھل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے المناک قتل نے کشیدگی کو بڑھا دیا ہے، اس گھنائونے فعل کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سرکاری خبر ایجنسی (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں ملاقات کر رہے ہیں جب مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر وسیع تر انتشار کا خطرہ زور پکڑ رہا ہے، یہ مشرق وسطیٰ اور مسلم دنیا کی تاریخ کا ایک نازک لمحہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں، اگر آج یہ ایران ہے، تو کل یہ ایک اور او آئی سی ملک ہوسکتا ہے جو اسی طرح کی بین الاقوامی دہشت گردی یا اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا سامنا کر سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران اور فلسطینی عوام کے اسرائیل کے اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا جواب دینے اور بدلہ لینے کے عزم کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور اس طرح کی سنگین کارروائی کا بدلہ لیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ حکومت پاکستان نے 2 اگست کو یوم سوگ منایا، مزید برآں اسی دن پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اسماعیل ہانیہ کے قتل اور فلسطینیوں پر گزشتہ نو ماہ سے جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک سخت الفاظ میں مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔

    نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی سڑکیں فلسطینیوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہیں، اسرائیل اپنے مذموم ایجنڈے اور اپنی قاتلانہ مہم کو روکے بغیر جاری رکھے ہوئے ہے، بھوک کو غزہ میں جنگ کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اسرائیل انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کا مذاق اڑا رہا ہے۔

    اس نے جان بوجھ کر شہریوں کے بنیادی ڈھانچے، گھروں، اسکولوں، امدادی قافلوں اور انسانی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا ہے

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیادت نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور بین الاقوامی عدالت انصاف کا جنگ بندی کا مطالبہ بارہا رد کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پہلے سے ہی نازک اور عدم استحکام کا شکار مشرق وسطیٰ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جیسے جیسے مشرق وسطیٰ میں حالات خراب ہو رہے ہیں، ہمارے لوگ، خاص طور پر ہمارے وطن واپس آنے والے نوجوان سوالات پوچھ رہے ہیں اور انہیں او آئی سی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واضح طور پر صرف مذمت ہی اسرائیل کو روکنے اور جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کافی نہیں ہے بلکہ موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات  کرنے کی ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطین اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا واضح پیغام دیتے ہوئے اور خطے میں کشیدگی اور تشدد کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے او آئی سی کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مکمل، پائیدار اور غیر مشروط جنگ بندی کی سہولت فراہم کرنی چاہئے۔

    ہمیں یہ واضح کر دینا چاہیے کہ اگر اسرائیلی قیادت فوری اور مستقل جنگ بندی کے قانونی طور پر پابند مطالبے کو ناکام بناتی ہے تو او آئی سی اس کے جواب میں بشمول تجارت اور تیل پر پابندیاں عائد کرنے سمیت متعدد اجتماعی اقدامات کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ رفح کراسنگ کا کنٹرول مصر کے حوالے کیا جائے، غزہ تک رسد کے دیگر تمام راستے کھولے جائیں۔

    یو این آر ڈبلیو اے سمیت تمام اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایجنسیوں کو غزہ میں مکمل طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر فلسطین کے داخلے کو تیزی سے یقینی بنانا چاہیے، ہمیں فوری طور پر دو ریاستی حل کے قیام کے لیے سیاسی اور سفارتی عمل شروع کرنا چاہیے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا آغاز کرنا چاہیے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

    نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت میں ثابت قدم رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم جنوری 2025 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سالہ مدت 2025-2026 کے لیے اپنی نشست سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے، عالمی امن کو آگے بڑھانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا جس میں دیرینہ تنازعات خاص طور پر مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر کا تنازع حل کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت کو متحرک کرنا شامل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.