Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا

    By Khabrain Newsاگست 8, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا۔

    ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگابھابن کے دربار ہال میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت سے  حلف لیا۔

    بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے 16 میں 13 اراکین نے حلف اٹھایا اور بقیہ 3 اراکین بدھن رنجن روئے، فاروق اعظم اور سپرادیپ چکما نے ڈھاکا سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھایا

    عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے پہلے حلف اٹھایا اور دستاویزات پر دستخط کیے اور اس کے بعد صدر نے مشاورتی کونسل کے 13 راکین سے حلف لیا اور انہوں نے بھی دستخط کیے جہاں کابینہ سیکریٹری محبوب حسین نے حلف برداری تقریب کا انتظام کیا تھا۔

    قبل ازیں جب ڈاکٹر محمد یونس 8 بج کر 25 منٹ پر بنگابھابن کی حدود میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وہاں موجود شہریوں نے ان کی آمد پر نعرے لگائے اور بنگابھابن کے باہر دوپہر سے ہی پرجوش شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

    حلف اٹھانے والے اراکین میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما ناہد اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں۔

    دیگر اراکین میں سابق سیکریٹری توحید حسین، سابق اٹارنی جنرل حسن عارف، ماحولیاتی وکیل سیدہ رضوانہ حسن، معروف پروفیسر اور مصنف آصف نذرل، انسانی حقوق کے معروف کارکن عدیل الرحمان خان جنہیں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے دو سال قید کی سزا دی تھی، شامل ہیں۔

    ڈاکٹر محمد یونس کی کابینہ کو کونسل اراکین کا نام دیا گیا ہے۔

    012

    حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش نیشنلشٹ پارٹی کے اراکین، برطانیہ، جاپان، چین، فلپائن، ایران، ارجنٹائن، قطر، نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کے سفارت کاروں نے شرکت کی جبکہ شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی جانب سے کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش میں طلبہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد نے پیر کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا اور وہ بھارت روانہ ہوگئی تھی۔

    شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا اور ڈاکٹر محمد یونس کو نئی حکومت کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر محمد یونس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقیم تھے جہاں سے وہ جمعرات کو ڈھاکا پہنچے اور شام کو حلف لیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی

      23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان

      مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.