Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سہیل آفریدی شبقدر چوک ضلع چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں۔
    • ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
    • بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے’نو ٹیفکیشن جاری
    • وفاق نے ایمرجنسی کی تیاری مکمل کرلی، شیر افضل مروت کا دعوی
    • سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
    • پٹرول چارٹ
    • پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا
    • علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سنگین الزامات، ایکسپوز کرنے کی دھمکی
    • بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں
    • بلجیم میں طلبا کے مظاہرے پھوٹ پڑے’ 107 افراد گرفتار
    • پینٹاگون کا ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ طویل جنگ کیلئے تیار ہیں تہران کا جواب
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہالینڈ کے تاجروں کو دیئے گئے ظہرانے پر موجود ہیں۔
    • مالی شمولیت کو پائیدار معاشی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے وزیر خزانہ
    • اضلاع میں کوریج 98 فیصد’ 2 اضلاع میں مہم موخر’ رواں سال پنجاب میںکوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا:خالد پرویز
    • پرکشش عہدے’ بھاری تنخواہیں’ بین الاقوامی دورےخمیازہ ننھے بچے بھگتنے پر مجبور
    • پولیو کے خاتمے میں ناکامی قومہ پروگرام کی کارکردگی پر عوالیہ نشان
    • سعودی عرب پر حوثی حملے کھلی دہشت گردی ہیں:علامہ طاہر محمود اشرفی
    • ٹرمپ ایلون مسک کو اعلیٰ امریکی سائنسی اعزاز دیں گے
    • بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
    • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7دہشت گردجہنم واصل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی صدارتی مباحثے کا فاتح کون ؟

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پنسلوانیا: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نیوز چینل پر ہونے والے براہ راست مباحثے میں دونوں نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برسادیے۔ کہیں ہیرس حاوی نظر آئیں تو کبھی ٹرمپ کا پلڑا بھاری رہا۔امریکی نیوز چینل اے بی سی میں ہونے والے 90 منٹ پر محیط مباحثے کے آغاز میں ہی کملا ہیرس نے مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب بڑھیں اور اُن سے ہاتھ ملا کر پُراعتماد ابتدا کی۔ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس نے اسقاط حمل، معیشت، امیگریشن، اور مہنگائی جیسے موضوعات پر اپنی اپنی پالیسیوں کو درست ثابت کرنے کے لیے گرما گرم بحث کی اور پالیسیوں کے نقائص پر ایک دوسرے کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔کملا ہیرس نے ٹرمپ کے گزشتہ دور کی خارجہ پالیسی بالخصوص چین، روس، یوکرین، افغانستان وغیرہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے ہر جگہ محاذ آرائی شروع کی جواب میں اسرائیل نے موجودہ حکومت کی اسرائیل حماس جنگ سے متعلق پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس جو کہ پراسیکیوٹر بھی رہی ہیں، اپنے سابق تجربات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیسز پر جرح کی اور سابق صدر کو قانونی پیچیدگیوں میں الجھا دیا۔ہیرس نے اپنے دلائل کے ذریعے اسقاط حمل پر ٹرمپ کے موقف، صدر کے عہدے کے لیے ان کی عمر اور صحت، الیکشن میں پیسوں کے استعمال اور دیگر جرائم پر ٹرمپ کو زیر کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ جو ہمیشہ سے ان الزامات کی نفی کرتے آئے ہیں، کملا ہیرس کی جرح پر دفاعی پوزیشن میں آگئے اور اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت فراہم کرنے کے بجائے الزام لگایا کہ یہ مقدمات ڈیموکریٹس نے انھیں سیاست سے باہر کرنے کے لیے بنائے ہیں۔اسقاط حمل کے قانون پر بات کرتے ہوئے کملا ہیرس نے سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے حق کو ختم کرنے کے ملک بھر میں پڑنے والے اثرات پر بات کی۔ انھوں نے ٹرمپ کو اس قانون کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ٹرمپ نے اسقاط حمل سے متعلق اپنے مؤقف کو دہرانے سے گریز کرتے ہوئے بحث سابق الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی جانب موڑنے کی کوشش کی۔جس پر کملا ہیرس نے کہا کہ آپ کے انھی جھوٹے الزامات نے آپ کے حامی ووٹرز کو مشتعل کیا اور وہ کیپٹل ہِل پر چڑھ دوڑے تھے۔کملا ہیرس نے ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں کا بھی مذاق اڑایا، اور مشورہ دیا کہ شرکاء بوریت سے جلد نکل جائیں۔ان کا یہ جملہ ٹرمپ کو مشتعل کرنے کے کافی تھا جو اپنی ریلیوں میں شرکا کی تعداد کے بارے میں گھمنڈ کا شکار نظر آتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت اور ویکسین سے متعلق پالیسی پر کملا ہیرس اور ڈیموکریٹس پر بچوں کے قتل کی حمایت کرنے کا الزام لگایا جسے کملا ہیرس نے جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے رد کردیا۔معاشی اور تجارتی پالیسی پر بھی دونوں کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دور میں متوسط طبقہ پُرسکون تھا۔ مہنگائی نہیں تھی لیکن موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کا طوفان لے کر آئی۔کملا ہیرس نے ٹرمپ کے گزشتہ دور میں غیر ملکی اشیا پر زیادہ ٹیرف عائد کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طرح کا متوسط ​​طبقے پر ٹیکس لگانا تھا کیوں کہ یہ اشیا اسی طبقے کے استعمال میں تھیں۔کملا ہیرس نے کورونا وبا میں ٹرمپ کی پالیسیوں کو بھی ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور اس دوران ہونے والی ملک میں بیروزگاری پر خاطر خواہ اقدامات نہ اُٹھانے پر سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جواب میں ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کے تحت افراط زر کی سطح پر تنقید کی حالانکہ اور امیگریشن سے متعلق اپنی پالیسی کو ملک کے سود مند قرار دیا۔دونوں امیدواروں نے خارجہ پالیسی بالخصوص اسرائیل اور یوکرین میں جاری تنازعات پر بھی بات کی۔ کملا ہیرس نے ٹرمپ پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حق میں یوکرین کے لیے امریکی حمایت ترک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی ٹرمپ نے سختی سے تردید کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کملا ہیرس اسرائیل سے نفرت کرتی ہیں جسے کملا ہیرس نے مسترد کر دیا اور اسرائیل کی حمایت میں کیے گئے اقدامات کا زکر بھی کیا۔مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی بار دفاع پوزیشن لیتے دیکھا گیا جب کہ اس سے پہلے ہونے والے مباحثے میں وہ جوبائیڈن پر مکمل طور حاوی نظر آئے تھے۔ جس پر ڈیموکریٹ پر اپنا امیدوار تبدیل کرنے کے لیے دباؤ پڑا تھا۔ڈیموکریٹ پارٹی نے اپنے ووٹرز کے دباؤ اور رہنماؤں کی تجویز پر جوبائیڈن کو دستبردار کروا کر کملا ہیرس کو میدان میں اتارا تھا اور لگتا ہے ڈیموکریٹس کا یہ ترپ کا پتا کام کرگیا۔امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر بروز منگل کو ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں

      ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، سعودیہ ایئرلائن نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

      تازہ ترین

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.